Header Ads Widget

حیسکو مٹیاری یونین عہدیداران و لائن اسٹاف ریکوری میں کمی اور بجلی چوری سہولتکاری میں ذمہ دار قرار، محکمانہ کاروائی

بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک: مٹیاری 

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق: مورخہ: 07 مارچ 2025 کو 

ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو مٹیاری کی جانب سے 09 سے زائد لائن اسٹاف ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ لائن اسٹاف ملازمین سمیت کچھ یونین عہدیداران کو آپریشن ڈویژن حیسکو مٹیاری میں لائن اسٹاف کی ناق کارکردگی اور ریکوری میں ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔

آپریشن سرکل حیسکو نوابشاھ کی ریکوری گرنے لگی اور جب سب سے زیادہ ریکوری میں کمی کا ذمہ دار آپریشن ڈویژن حیسکو مٹیاری کو قرار دیا گیا، تو ریکوری میں کمی سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی، جس کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی، کہ اس ڈویژن میں متعدد لائن اسٹاف اور میٹرنگ اسٹاف کو بجلی چوری میں سہولتکار پایا گیا۔ تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ متعدد لائن اسٹاف و یونین عہدیداران کی جانب سے انسداد بجلی چوری مہم و ریکوری آپریشن کو شدید متاثر کرنے کی کوشش کی گئی۔ لائن اسٹاف و یونین عہدیداران کی مداخلت سے آپریشن میں رکاوٹ، ایس ڈی اوز اور ایگزیکٹو انجنیئر کو ناکام کرنے کی سازش قرار۔

اعلیٰ افسران کی منظوری سے تحقیقات کے بعد بجلی چوری سہولتکاری میں ملوث لائن اسٹاف کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے، متعدد حیسکو لائن اسٹاف کے خلاف محکمانہ ڈسیپلنری کاروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں متعدد حیسکو لائن اسٹاف کو محکمانہ سزائیں دی گئی ہیں۔ آپریشن سب ڈویژن حیسکو مٹیاری کے لائن مین فرید احمد کو سروس سے جبری ریٹائرمنٹ سمیت، میٹر ریڈر محمد شاہد میمن کو نوکری سے ”جبری برطرف“ اور دیگر لائن اسٹاف ملازمین چھوٹی بڑی سزائیں دی گئی ہیں۔ جس کا دائرہ کار مزید دیگر لائن اسٹاف ملازمین تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ 

حیسکو لائن اسٹاف اور لیبر یونین مٹیاری ڈویژن نے بجلی چوری سہولتکاری میں ملوث ہونے جیسے الزامات کو رد کرتے ہوئے، اپنا مؤقف اختیار کیا ہے، کہ حیسکو آپریشن ڈویژن مٹیاری کی ریکوری میں کمی نئیں ڈویژن بننے کے بعد انتظامی بدنظمی کا ذمہ دار لائن اسٹاف کی شارٹیج قرار دیا ہے۔ لائن اسٹاف ملازمین اس وقت شدید پریشر میں ہیں، آپریشن ڈویژن حیسکو مٹیاری کو اسکلڈ ورکرز کی شدید کمی کا سامنہ ہے۔ لائن اسٹاف ملازمین کے واجبات و دیگر مسائل کی وجہ سے لائن اسٹاف ملازمین شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔

جبکہ ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو مٹیاری ڈاکٹر عمران احمد شیخ کا دعوٰی ہے، کہ بجلی چوری سہولتکاری میں ملوث حیسکو لائن اسٹاف کے خلاف محکمانہ کاروائی کے بعد یونین اور لائن اسٹاف نے ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو مٹیاری ڈاکٹر عمران احمد شیخ کو مٹیاری سے ہٹانے کیلئے اپنا سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ دوسری جانب ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو مٹیاری ڈاکٹر عمران احمد شیخ کی جانب سے لائن اسٹاف ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی میں مزید تیزی کا عندیہ بھی دے دیا گیا ہے۔

تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ بجلی چوری سہولتکاری میں ملوث لائن اسٹاف ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کے بعد اب کیا صورتحال دکھائی دیتی ہے؟ آپریشن ڈویژن حیسکو مٹیاری کی ریکوری پوزیشن Boostup کرتی ہے؟ یا پھر ناکامی کی صورت میں مٹیاری ڈویژن کیلئے حیسکو انتظامیہ کچھ اور تجویز کرتی ہے؟ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ
We design and display to advertise your business contents