بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک : حیدرآباد
بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق حیسکو 132 کے وی گرڈ اسٹیشن
کالونی قاسم آباد حیدرآباد میں رہائش پذیر مختلف حیسکو افسران کے بنگلوز کے لوازمات اور ان کے بجلی بلوں اور بقایہ جات سے متعلق حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔
01۔ بنگلو نمبر:B-03 حیسکو ڈپٹی مینجر (سروسز) علی خان جمالی. کا بجلی بل بھی اس سے پہلے وائرل ہو چکا ہے۔
02۔ بنگلو نمبر:B-04 حیسکو مینجر MIS نادر علی خشک EPF No:199867 بجلی بل کنیکشن اکاؤنٹ نمبر:19371111071700 اس افسر کا بجلی بل دیکھ کر آپ کی آنکھیں حیرت سے پھٹ سکتی ہیں۔
03۔ بنگلو نمبر:B-05 سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل حیسکو میرپورخاص امیر احمد میمن، کے بجلی بل سے متعلق تاحال معلومات کٹھی کی جا رہی ہے۔
04۔ بنگلو نمبر:B-06 حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر شفیق میمن کا بنگلہ: جس پر R&M کی مد میں 26 لاکھ روپے سے زائد کے ٹینڈر کے بعد 10 لاکھ روپے سے زائد کوٹیشن ورک بل بھی پیمنٹ کیا گیا، ذرائع کے مطابق اس رقم سے شفیق میمن کے سرکاری بنگلو میں اسٹائلش فرنشڈ فرنیچر لایا گیا۔
تاہم حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر شفیق میمن کا اپنا واپڈا ایمپلائی کوڈ:113030 بجلی بل کنیکشن، اکاؤنٹ نمبر:19371831577900 محمد صالح کے نام سے مارکیٹ روڈ حیدرآباد میں چل رہا ہے، جو سارا کریڈٹ میں ہے، ایک روپیہ بھی بجلی بل کی مد میں حیسکو کو کئی سالوں سے جمع نہیں ہوا، میٹر بل میں Opened شو ہو رہا ہے، یقیناً ایئر کنڈیشن و دیگر Heavy Load بھی چلایا جا رہا ہے۔ جبکہ حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر شفیق میمن کو حیسکو واپڈا SoP کے مطابق اپنا واپڈا ایمپلائی کوڈ اپنی رہائش والی جگہ یعنی سرکاری الاٹیڈ بنگلو پر چلانا چاہئے اور شفیق میمن کی اپنی رہائش اس وقت حیسکو 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کالونی قاسم آباد حیدرآباد میں ہے، جہاں کسی اور کا واپڈا ایمپلائی کوڈ چل رہا ہے، وہاں بھی سائیں کا بل فری میں چل رہا ہے، الٹا حیسکو قرضی ہو گئی ہے۔
حیسکو 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کالونی قاسم آباد حیدرآباد: میں حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر شفیق میمن کے سرکاری بنگلو نمبر:B-06 پرکسی حبیب اللہ خلجی کے نام سے واپڈا ایمپلائی کا کوڈ چل رہا ہے، جس کا EPF No:294642 اور بجلی بل اکاؤنٹ نمبر: 19371111071900 اور کنیکٹڈ لوڈ 04 کلوواٹ بشمول 03 ایئر کنڈیشن کے ساتھ بجلی بل پر واضح دکھائی دیتا ہے۔ اب یہ حبیب اللّٰہ خلجی صاحب کون ہے؟ حیسکو کا کوئی حاضر سروس ملازم یا افسر ہے؟ یا سروس سے کب کا رٹائرڈ ہو چکا ہے ژندہ بھی ہے یا انتقال کر چکا ہے؟ شفیق میمن صاحب کے سرکاری الاٹیڈ بنگلو پر کسی اور کا EPF اور WE کوڈ کیوں چل رہا ہے؟ یا پھر یہ EPF کوڈ بھی ڈمی ہے۔
کیا حیسکو DSU ایسے معاملات پر بھی توجہ دے رہی ہے؟ جو ادارے کے اپنے اعلیٰ افسران حیسکو کو چونا لگا رہے ہیں، تو کیا ان کا بھی کڑوا احتساب ہونا باقی ہے؟


0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔