بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک: حیدرآباد
بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق اپریل کی آخر میں
حیسکو پروموشن بورڈ کنڈکٹ کیا جا رہا ہے۔ جس میں گریڈ-17 ایس ڈی اوز ٹو ایگزیکٹو انجنیئرز، گریڈ 18 ایگزیکٹو انجنیئرز ٹو گریڈ 19 سپریٹینڈنگ انجنیئرز اور سپریٹینڈنگ انجنیئرز ٹو گریڈ-20 چیف انجنیئرز اور ایک چیف انجنیئر ٹو جی۔ ایم کے پروموشن کا فیصلہ ہوگا۔ حیسکو ایگزیکٹو انجنیئرز و دییگر افسران کے کاغذات کی Scrutiny کے بعد پروموشن کی منظوری دی جائیگی۔
اس سے متعلق مورخہ: 08 اپریل 2025 کو مینجر حیسکو ایچ آر ناصر خان کی جانب سے 10 حیسکو ایگزیکٹو انجنئرز و ڈپٹی مینجر کو اپنے متعلقہ کاغذات حیسکو ایڈمن ایچ آر میں ارسال کرنے کا لیٹر Circulate کیا گیا ہے۔ جبکہ اس لیٹر کو پبلک کرنے کے بجائے صرف متعلقہ حیسکو افسران کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ان 10 افسران میں سے 06 افسران پر ایف آئی اے کی جانب سے کروڑوں روپے کرپشن کے چارجز بھی عائد کیئے گئے ہیں، جس پر متعلقہ حیسکو افسران کے خلاف ایف آئی آرز درج ہیں اور یہ کیس اسپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ حیدآباد میں اس وقت انڈر ٹرائل ہے اور اس کے علاؤہ بھی تفتیشی عمل تاحال جاری ہے۔
مگر سوال؟ یہ ہے کہ کیا اس پوزیشن میں ان حیسکو افسران کے پروموشن میں (ایف آئی اے) کوئی رکاوٹ نہیں بنے گی؟ ایف آئی اے کی جانب سے ان حیسکو افسران کو کلین چٹ کیسے مل پائیگی؟ جبکہ یہ مذکورہ حیسکو افسران اب تک ایف آئی اے ریڈار پر ہیں اور ایف آئی آرز میں بھی نامزد ہیں۔ ایک ایک افسر پر تقریباً دو دو ایف آئی آرز درج ہیں اور ان حیسکو افسران کے خلاف جتنے کرپشن چارجز ہیں اور جتنی ایف آئی آرز درج ہیں، ان میں کلیئر ہونا اور ایف آئی اے اور ڈپارٹمینٹل انکوائریز میں کلیئر ہونا، کیا یہ سب اتنا آسان عمل ہوگا؟ ذرائع کے مطابق یہ پروموشن دلوانے میں پہلی بار حیسکو ہیڈکوارٹر میں موجود حیسکو ایڈمن اینڈ ایچ آر کے تین افسران اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اور متحرک نظرآ رہے ہیں، جن کے اپنے تحفظات، مفادات اور خاص دلچسپی کی یقیناً کوئی وجہ ہو سکتی ہے۔ ان افسران میں حیسکو ڈپٹی مینجر (ٹی اینڈ پی اینڈ سروسز) علی خان جمالی، مینجر حیسکو ایچ آر ناصر خان اور حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر شفیق میمن شامل ہیں۔ جو اسکروٹنی سے لیکر پروموشن بورڈ سے ان حیسکو انجنئرز و افسران کو پروموشن دلوانے تک کے ذمہ دار ہونگے۔ مزید ذرائع کے مطابق یہ ڈیل طئے ہو چکی ہے اور قیمت مقرر ہو چکی ہے۔ تاہم یہ خفیہ انفارمیشن وائرل ہونے سے ان افسران کی منصوبہ بندی پر پانی بھی پھر سکتا ہے اور ان کے تحفظات اور مفادات خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔
لیٹر ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔