Header Ads Widget

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی حیسکو میں کلریکل اسٹاف کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کیوں؟

حیسکو (حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی) کلریکل سٹاف پر کام کے دباؤ کا 

بوجھ وکم تنخواہ اور  تاخیر سے پروموشن اور کم سروس مراعات کی وجہ سے شکایات کا مراسلہ:

حیسکو کلریکل اسٹاف سے تنخواہوں الاؤنسز ، ترقی و پروموشنز  میں نا انصافیاں:

کسی بھی سرکاری و نیم سرکاری ادارے یا تنظیمی ڈھانچے میں کلریکل اسٹاف ایک ریڑھ کی ہڈی کی حیثت رکھتا ہے اور اس ادارے و تنظیم کے تمام انتظامی امور کا بوجھ بھی کلریکل اسٹاف کے کندھوں پر ہوتا ہے، جہاں وہ سارا سارہ دن گدھے کی طرح کام کرتا ہے، مگر پھر بھی بدلے میں اس کو اس کی محنت اور کمائی کے مطابق معاوضہ  اور مراعات نہیں دیے جاتے جو اس کا آئینی و قانونی اور بنیادی حق ہے۔

01۔ حیسکو کلریکل اسٹاف کی ترقیوں میں تفریق:  ایک ہی کمپنی میں ایک ہی کیٹیگری کے ملازمین کے پروموشن کی میں دو دو اقسام کی پالیسیاں: حیسکو ایک ہی کمپنی ہے، جس میں مختلف ڈپارٹمینٹس  و سیکشنز میں حیسکو کلریکل اسٹاف اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ تاہم حیسکو اکاؤنٹس اور کمرشل سیکشن میں کام کرنے والے کلریکل اسٹاف کی بنسبت حیسکو ایڈمن و ایسٹبلشمنٹ سائیڈ کلرکوں سے پروموشن کی مد میں سوتیلی ماں والا سلوک کیا جاتا   رہاہے۔

02۔ اس وقت  اگیگا و فگیگا کے مرکزی چیئرمین جناب رحمٰن باجوا صاحب کی کاوشوں سے وفاقی حکومت (ایسٹبلشمنٹ ڈویژن ) آف پاکستان کی جانب سے، دیگر وفاقی سرکاری اداروں و پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز کی طرح حیسکو میں بھی  جونیئر کلرک LDC کی پوسٹ گریڈ-09 سے اپگریڈ کر کے گریڈ-11 کی گئی ہے۔ جو ایک خوش آئیند بات ہے، تاہم کمرشل سیکشن میں کام کرنے والے LDC کا next promotion بطور کمرشل اسسٹنٹ BPS-16 میں ہوتا ہے اور اسی طرح اکاؤنٹس و فنانس سیکشن میں کام کرنے والے جونئر کلرک و اکاؤنٹس کلرک LDC کا next promotion بطور اکاؤنٹ اسسٹنٹ گریڈ-16 میں ہو رہا ہے، جبکہ حیسکو ایسٹبلشمنٹ و ایڈمن سائیڈ کلرک کا next promotion  گریڈ-13 میں بطور UDC ہو رہا ہے، جبکہ کمرشل اور اکاؤنٹس سیکشن میں UDC کی پوسٹ کا جنجھٹ ہی نہیں ہے اور حیسکو ایسٹبلشمنٹ کلرک کو UDC بنا کر گریڈ-13 میں ترقی دیکر اس کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کیا جاتا ہے۔ 

03۔ جبکہ ایسٹبلشمنٹ  کلرک اس پوری کمپنی و حیسکو کی آرگنائزیشن میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہےاور بیک وقت پورے تنظیمی ڈھانچے کو چلا رہا ہوتا ہے۔  اور  یہ ہی طبقہ حیسکو میں اس وقت سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔ جو پورے سسٹم کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر 24 گھنٹے حیسکو کی روزانہ کی بنیاد پر خط و کتابت سے لیکر ڈیٹا انفارمیشن کی تیاری  اور اس کو محفوظ بنانے میں میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروکار لاتے ہوئے   اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے،  اور وہ کلیریکل اسٹاف ہی ترقی و پروموشنز کی مد میں سب سے زیادہ متاثر اور مایوس ہو رہا ہے۔ تو  کیا حیسکو کمرشل اور اکاؤنٹس و فنانس سیکشن کی طرح حیسکو ایسٹبلشمنٹ سے UDC کے عہدے کا خاتمہ کرکے اس کا next promotion بطور اسسٹنٹ  یا (ایڈمن اسسٹنٹ) نہیں کیا جا سکتا؟ جس سے  Pay Scales اور پروموشن میں کسی حد تک تفریق کو ختم کیا جا سکتا ہے اور حیسکو ایسٹبلشمنٹ و ایڈمن سائیڈ کلرکوں کی احساسِ محرومی کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

حیسکو اسٹیبلشمنٹ کلریکل اسٹاف کی جاب ڈسکرپشن میں مندرجہ ذیل اہم ذمہ داریاں شامل ہیں۔

حیسکو میں انتظامیہ و  ایسٹبلشمنٹ کلریکل سٹاف HR اور انتظامی امور میں اپنا اہم کردار ادا کرتا ہے۔

1. ملازمین کے ریکارڈ کے  انتظام کو محفوظ و مؤثر بنانے کا کام -  حیسکو ملازمین کی سروس بک و  ذاتی فائلوں س لیکر، کیریئر مینجمنٹ  کے رکارڈ کو محفوظ اور  برقرار رکھنے سمیت بوقتاً رکارڈ کو maintain  اور اپ ڈیٹ کرنے کا کام حیسکو  کلریکل اسٹاف سرانجام دیتا ہے۔

2. تقرریاں و  پروموشنز اور ٹرانسفرز : نئی بھرتیوں و  پروموشنز  اور ملازمین کے دیگر ڈپارٹمینٹل ٹرانسفرز کے دستاویزات کو سنبھالنا محفوظ رکھنا اور  اور ضرورت  وقت کارروائی  میں لانے کا کام بھی حیسکو کلریکل اسٹاف کے ذمے ہے۔

3. چھٹی اور حاضری کا انتظام -  چھٹی کی درخواستوں کو ہینڈل کرنا (ریسٹ،میڈیکل اور ارن لیو) اور حاضری کے ریکارڈ کو محفوظ  اور اپڈیٹ رکھنے کا کام بھی حیسکو کلریکل اسٹاف کے ذمہ ہے۔

4. پے رول پراسیسنگ – حیسکو ملازمین و افسران کی تنخواہوں کی تیاری، الاؤنسز و مراعات میں اضافے،  کٹوتیوں، اور پنشن سے متعلق ضروری کام کاج  کا معاملہ بھی ایک اکاؤنٹ سیکشن کی طرح کافی حد تک حیسکو کلریکل اسٹاف سرانجام دیتے ہیں۔

5. سروس بینیفٹس اور ریٹائرمنٹ -  حیسکو ملازمین کے ریٹائرمنٹ کیسز، گریجویٹی، پراویڈنٹ فنڈ، اور ریٹائرمنٹ کے بعد کے دیگر فوائد پرکام کرنے سے لیکر ڈاکیومنٹ  پراسس کرنے تک  کا کام حیسکو کلریکل اسٹاف  کے ذمے ہے، جو وہ بخوبی نبھاتے ہیں۔

6. تادیبی کارروائیاں – لیٹر آف ایکسپلینیشن، شوکاز اور دیگر ڈسیپلنری کیسز پر پوچھ گچھ، انتباہات، اور تادیبی کارروائیوں کے ریکارڈ کو محفوظ رکھنا  اور عمل میں لانے کا کام بھی حیسکو کلریکل اسٹاف سر انجام دیتے ہیں۔

7. دفتری خط و کتابت - HR پالیسیوں سے متعلق سرکاری خط و کتابت، اطلاعات، اور سرکلیولرز کے  مسودے تیار کرنا اور سرکیولیٹ کرنے کا کام بھی حیسکو کلریکل اسٹاف کرتا ہے۔

8. لیبر قوانین کی تعمیل - کمپنی کی پالیسیوں اور حکومتی قواعد و ضوابط کی پابندیوں کو برقرار رکھنا اور دفتری لیول پر یقینی  اور جانکاری کو انفارمیشن نوٹیس کی صورت میں حیسکو کے متعلقہ دفاتر میں سرکلیولیٹ کرنے کا کام بھی حیسکو کلریکل اسٹاف کے ذمہ ہے۔

9. ڈیٹا انٹری اور رپورٹنگ - آڈٹ اور معائنے کے لیے ڈیجیٹل اور فزیکل ریکارڈز کو سنبھالنا۔

10. شکایات سے نمٹنے  کیلئے- ملازمین کی شکایات کا ازالہ کرنا اور انہیں اعلیٰ حکام تک پہنچانا اور رسائی دینے کا کام بھی اکثر بیشتر حیسکو کلریکل اسٹاف کے کندھوں پر ڈالا جاتا ہے۔

حیسکو کے کلریکل سٹاف کو درپیش کام کے دباؤ اور بوجھ:

1. محدود عملے کے ساتھ ضرورت سے زیادہ کام کا بوجھ:

  • کم اسٹاف کی وجہ سے، کلرک ایک سے زیادہ (HR، پے رول، ریکارڈ اور رولز) کو سنبھالتے ہیں اور وقت ضرورت استعمال کرتے ہیں۔ کلیرکل اسٹاف  کی کمی کے باعث کام کے دباؤ کی وجہ سے اکثر و بیشتر ذہنی و جسمانی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔
  • دستی رکارڈ سے غلطیوں میں اضافہ اور وقت کا زیان ہوتا۔
ان مسائل سے نمٹنے کے لیے ممکنہ حل:
  • حیسکو کلریکل اسٹاف: کی وقت پر ترقی و پروموشن،  ٹائم اسکیل اپگریڈیشن، تنخواہوں و مراعات پر نظر ثانی اور بروقت مہنگائی اور کام کے بوجھ کے مطابق باقاعدگی سے تنخواہوں و دیگر الاؤنسز میں  میں اضافے سے  حیسکو کلریکل اسٹاف کو درپیش مسائل میں کمی ہو سکتی ہے۔
  • میرٹ و سینیارٹی کی بنیاد پر تیز تر پروموشنز - مقررہ  فریمڈ- ٹائم لائن کے ساتھ شفاف پروموشن پالیسیاں لاگو کرنا۔
  • HR پروسیس آٹومیشن - دستی کام کو کم کرنے کے لیے ریکارڈز، چھٹیوں اور پے رول کے نظام کو ڈجیٹلائز  اور جدیدکرنا۔
  • شکایات کے ازالے کا بہتر اور مؤثر  طریقہ کار اپنانا – ملازمین کی شکایات کو دور کرنے کے لیے ایک وقف کمیٹی کو تشکیل دینا۔
  • بہتر تربیت اور وسائل - نئے HR سافٹ ویئر اور تناؤ کے انتظام پر ورکشاپس کا انعقاد کرنا۔
  • بروقت پنشن اور ریٹائرمنٹ پروسیسنگ - ریٹائرمنٹ کے معاملات کو موثر طریقے سے نمٹانے کے لیے وقف عملے کی خدمات کی بہتر تربیت کرنا۔
کلیریکل اسٹاف کی احساسِ محرومیوں میں کمی سے کیا بہتر نتائج مل سکتے ہیں؟
  • حیسکو کے کلریکل سٹاف کو کم تنخواہوں، کام کے زیادہ بوجھ، تاخیر سے پروموشنز اور ناقص سروس مراعات کی وجہ سے اہم چیلنجز کا سامنا ہے۔
  • پالیسی اصلاحات، آٹومیشن، اور بہتر ملازمین کے سپورٹ سسٹم کے ذریعے ان مسائل کو حل کرنے سے  حیسکو کلریکل اسٹاف  کی احساسِ محرومیوں میں کمی لائی جا سکتی ہے  اور کارکردگی میں بھی بہتری ہو سکتی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ
We design and display to advertise your business contents