Header Ads Widget

وفاقی سرکاری ملازم کی دوران ڈیوٹی یا ڈیوٹی کی جگہ موت پر (کفن دفن) کی مد میں (سرکار کی طرف سے معاشی مدد)

کسی بھی حاضر سروس سرکاری ملازم کی (دوران ڈیوٹی یا ملازمت کی جگہ) موت پرفنانس ڈویژن گورنمینٹ آف پاکستان (ریگیولیشن ونگ) نے (پی ایم اسسٹنس پیکج) کے تحت 03 جولائی 2017 کو (مرحوم) ملازم کے Death کی صورت میں (کفن دفن) کی مد میں (معاشی مدد) کا آفیس میمورینڈم جاری کیا تھا۔

جس کے مطابق وہ (حاضر سروس ملازم) جس کی (موت دوران ڈیوٹی یا ڈیوٹی والی جگہ) ہو جائے، تو اس سرکاری ملازم کی (میت) کے (کفن دفن) کیلئے (ورثاء/ لواحقین) کو بنیادی تنخواہ کے حقدار گریڈ 01 سے لیکر گریڈ 15 تک کے سرکاری ملازمین کیلئے کم سے کم 5000 پانچ ہزار روپے اور زیادہ سے زیادہ 15000 پندرہ ہزار روپے (لوکل لیول) پر (مرحوم ملازم) کے (کفن-دفن) کی مد میں بروقت ادا کردیئے جائیں گے۔ جو Funeral Charges کہلائیں گے۔ جس کے Claim کی کاروائی کیلئے، مذکورہ (شرائط و ضوابط) پورے کرنا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ الگ سے لکڑی کے (تابوت) بنانے کی مد میں مبلغ 1600 سولہ سو سے 4800 چار ہزار آٹھ سو روپے منظور کیئے جا سکتے ہیں۔

جس میں مذکورہ (مرحوم) ملازم کے ذاتی گھریلوخاندان/ ورثاء کی طرف سے (مرحوم) ملازم کے (موت) کا (قسم نامہ) سرکاری/غیر سرکاری ہسپتال یا کلینک کے ڈاکٹر کی طرف سے Death میڈیکل یا نادرا کا تصدیق شدہ Death سرٹیفکیٹ و (دیگر متعلقہ ڈاکیومینٹس) پیش کرنا لازمی ہوگا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

2 تبصرے

  1. ڈٹ جاؤ يا ہٹ جاؤ
    باقی سب منافقت ہے

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. حوصلہ افزائی کیلئے شکریہ سر / اس بلاگ کو پروموٹ کرنے اور ہمیں مزید کام کیلئے آپ کے تعاون اور تجاویز درکار ہیں

      حذف کریں

ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ
We design and display to advertise your business contents