Header Ads Widget

آئی ایم ایف فیول سبسڈی ختم کرنے پر پاکستان کو 90 کروڑ ڈالر جاری کرےگا

المی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پاکستان کی جانب سے فیول سبسڈی ختم کرنے پر 90 کروڑ ڈالر قرض کی قسط جاری کرےگا۔

برطانوی خبرایجنسی کے مطابق  آئی ایم ایف چاہتا ہے پاکستان فیول سبسڈی ختم کرکے ٹریک پر واپس آئے،ڈیل کی آؤٹ لائن پرکام کرلیا،فیول سبسڈی ختم کرنے پر معاہدہ بحال ہوجائےگا اور پاکستان کے لیے فنڈنگ کے اور ذرائع کھل جائیں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق پاکستانی  وزارت خزانہ کے حکام پر امید ہیں کہ شہباز شریف کو فیول سبسڈی ختم کرنے پر راضی کرلیں گے، پاکستان نے معیشت پر مشاورت کے لیے پارلیمنٹ کا سیشن طلب کیا ہے۔

خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہےکہ 16ماہ میں الیکشن کی توقع ہے اور فیول سبسڈی کا خاتمہ حکومتی الحاق کی ساکھ متاثرکرے گا۔

خبر ایجنسی نے بتایا ہےکہ آئی ایم ایف سے پاکستانی وفدکے مذاکرات میں شریک رکن نے یہ تفصیلات بتائی ہیں۔

خیال رہے کہ آئی ایم ایف نے حکومت سے پیٹرول اور بجلی پر سبسڈیز ختم کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

آئی ایم ایف اعلامیےکے مطابق آئندہ بجٹ میں قرض پروگرام کے مقاصد کے حصول پر بھی زور دیا گیا ہے جبکہ مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ پاکستان نےگزشتہ جائزے میں طے شدہ پالیسیوں سے انحراف کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ
We design and display to advertise your business contents