ویب ڈیسک اسلام آباد: 29 مئی 2022
گریڈ ایک سے گریڈ 16 تک کے لاکھوں وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت نے گریڈ ایک سے سولہ کے وفاقی ملازمین کیلئے ٹائم اسکیل پرموشن پالیسی منظور کر لی ہے۔
وفاقی ملازمین ٹائم سکیل پروموشن کیلئے گزشتہ 21 سال سے مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے 2001 میں وفاقی حکومت نے ٹائم سکیل پروموشن معطل کردی تھی۔ وزارت خزانہ نے کہاکہ وفاقی حکومت کے ماتحت وزارتیں اور ڈویڑنز ٹائم اسکیل پروموشن کیلئے کمیٹیاں قائم کریں، گریڈ ایک تا 16 کے وفاقی سرکاری ملازمین کی ترقی کمیٹی کی سفارش کے تناظر میں ہوگی، ٹائم اسکیل ترقی کیلئے کارکردگی، ملازمت کی مدت اور نظم و ضبط کا جائزہ لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق گریڈ ایک سے 16 کے وفاقی ملازمین کیلئے ٹائم سکیل پروموشن پالیسی منظور ہوگئی۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارتِ خزانہ نے باضابطہ آفس میمورنڈم جاری کر دیا۔
۔
x


0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔